اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے اپنے بڑے بھائی خضر حیات ڈار کے انتقال پر جمعہ کو دعا اور تعزیت کے لئے شریک ہونے والے عزیز و اقارب اور ممبران پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور اس مشکل وقت میں خاندان کو صبر اور حوصلہ دے۔