25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے قطر کے وزیراعظم کو بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی حالیہ بات چیت اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کا حوالہ دیا اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں