نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بات چیت ، اسرائیلی صریح جارحیت کی مذمت

9
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بات چیت ، اسرائیلی صریح جارحیت کی مذمت

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بات چیت کی اور اسرائیلی صریح جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے ایران کی حکومت اور برادر عوام کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے ایران کی حکومت اور برادر عوام کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا بھی اظہار کیا۔