اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے پراجیکٹ پے سکیل فریم ورک کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، اسٹیبلشمنٹ اینڈ پلاننگ کے سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے خصوصی پے سکیل کے تحت ہنر مند پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنے کے لئے موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیا
اور متعدد اصلاحاتی تجاویز بشمول مسابقتی تنخواہ کے پیمانے اور کارکردگی پر مبنی مراعات پر غور کیا۔ مزید غور و خوض اور سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگا۔