26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کی قیمتوں کے...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کےلئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کےلئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیر کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر صنعت رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

شرکاء کو حکومت، گیس سپلائرز اور فرٹیلائزر انڈسٹری کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں کھاد کی صنعت کے لئے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش پایا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے پیداوار اور ذخیرہ کو مستحکم بنانے کے لئے ربی کی فصل کے پورے موسم میں کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536687

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں