21 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر بجلی، سیکرٹری بجلی سمیت خزانہ، بجلی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے اقدام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس میں مالیاتی تقسیم اور ٹرانسفارمرز سے متعلق معاملات بھی شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کسانوں کے لیے توانائی کے پائیدار حل کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے اس اہم مشترکہ اقدام پر تیزی سے عمل درآمد کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571586

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں