ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات

مزید خبریں
ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دونوں ممالک کی قیادت اور دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا۔دونوں رہنماؤں نے وسیع تر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر بہترین کوآرڈینیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے مفاد میں انہیں مزید وسعت دینے کا عہد کیا۔








