22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم /وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش میں...

نائب وزیراعظم /وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت

- Advertisement -

ڈھاکہ۔23اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم /وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم/وزیر خارجہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں بنگلہ دیشی حکومت کے مشیران، بیوروکریٹس، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے وائس چانسلرز، دانشوروں اور تھنک ٹینکس ، کھلاڑی، فنکار، صحافی، ریٹائرڈ جنرلز اور دیگر شامل تھے۔

پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے لیے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات صدیوں پر محیط مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی روابط پر مبنی ہیں۔ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں