- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا-
دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسرت کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595389
- Advertisement -