- Advertisement -
اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورہ کابل کے موقع پر ہفتہ کو ہوائی اڈے پر افغان حکومت کے معززین بشمو ل ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد اور چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔
- Advertisement -
اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584391
- Advertisement -