نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فونک رابطہ

76
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا مربوط قومی اقدامات اور پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور امتِ مسلمہ کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔