24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی پاکستان...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی پاکستان بزنس کونسل اور امریکی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی پاکستان بزنس کونسل (یو ایس پی بی سی) اور امریکی چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت امریکی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر برائے ایشیا چارلس فری مین اور صدر امریکی پاکستان بزنس کونسل ایسپرانزا گومز جیلالیان نے کی ۔

وفد میں پاکستان میں کام کرنے والی معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی شامل ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ نے زور دیا کہ جیو اکنامکس پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں امریکی نجی شعبے کے کردار کو سراہا۔وفد نے حکومتِ پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں وسعت کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں