30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات، حالیہ بحران کے دوران قوم کی شاندار خدمت پر افسران کی تعریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات کی اور حالیہ بحران کے دوران قوم کی شاندار خدمت پر ان کی تعریف کی۔

بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا اصولی موقف دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کرنے پر افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور انتھک کوششوں کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے اسی جوش و جذبے، عزم اور انکساری کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کے لیے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں