اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبداللطیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گفتگو کے دوران انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دنیا بھر بالخصوص غزہ کے مسلمانوں کی امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا بھی کی۔