22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سپین کے...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سپین کے سینیٹر ویسنٹ ازپیٹارٹے پیریز کی ملاقات، پارلیمانی روابط مستحکم کرنے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سپین کی سینیٹ کے رکن سینیٹر ویسنٹ ازپیٹارٹے پیریز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سپین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی، معاشی و ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سینیٹر پیریز کی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر سینیٹر پیریز نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو سپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں