25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے خیبرپختونخوا اسمبلی...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان نے ملاقات کی۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس نے صوبے بھر کی مقامی آبادیوں اور خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

- Advertisement -

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں