برسلز۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برسلز پہنچ گئے جہاں وہ 20 تا 21 نومبر 2025ء برسلز میں ہونے والے پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس اور چوتھے یورپی یونین انڈو۔پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق برسلز پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ، بیلجیم، …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برسلز پہنچ گئے، پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس ، چوتھے یورپی یونین انڈو۔پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
برسلز۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برسلز پہنچ گئے جہاں وہ 20 تا 21 نومبر 2025ء برسلز میں ہونے والے پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس اور چوتھے یورپی یونین انڈو۔پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کریں گے۔
بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق برسلز پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ، بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارتخانے کے افسران نے کیا۔
اپنے دورے کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ اور انڈو۔پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور یورپی یونین کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔








