نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی لائو پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لائوس) کے وزیر خارجہ سے ملاقات

52

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں 32 ویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر لائو پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لائوس) کے وزیر خارجہ تھنگ سوانا پومیوینے سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر فریقین نے جاری دوطرفہ مصروفیات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار بھی کیا۔