20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ...

نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی / کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی / کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جمعرات کو دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور ضعیف افراد سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اس حقیقت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا کہ بھارتی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، جو علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ کاجا کالاس نے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، مذاکرات اور سفارت کاری کو مزید کشیدگی کو روکنے کا موقع دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594604

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں