نائب وزیر اعظم،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیرون ملک پاکستانی مشنز کی افادیت اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

122
Deputy Prime Minister
Deputy Prime Minister

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کی افادیت اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیر اعظم/ وزیر خارجہ، سینیٹر نے وزیر اعظم کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مربوط بنانے کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ڈھانچے، فرائض کی ادائیگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومت کے وسیع تر اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق بیرون ملک پاکستانی مشنز کی افادیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔