اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جانب بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات،یکطرفہ اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے اپنے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔دو ملکوں کے درمیان برادرانہ،گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے اسحاق ڈار نے ترکیہ کی جانب سے ہر فورم پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر مشاورت اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588287