28.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون...

نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلی فونک گفتگو، ای سی او سربراہ اجلاس بارے تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہبازشریف اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ کے موقع پر پرتپاک میزبانی پر ان کا شکریہ اداکیا۔

- Advertisement -

دونوں راہنمائوں نے جولائی 2025 ءکے اوائل میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلات،شرکاء اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603791

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں