- Advertisement -
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ٹیلیفون کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملوں کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -
انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
- Advertisement -