اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا پیر کو یہاں وزارت خارجہ آمد پر ان کا استقبال کیا ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان تعاون کے شعبوں بشمول کلائمیٹ ریزیلینس، پائیدار ترقی، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم اور استعداد کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ حکومت پاکستان کی دعوت پر 28 جولائی سے 2 اگست تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کررہی ہیں۔
دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے اراکین، یوتھ لیڈرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488560