نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مسقط میں امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت

147
Deputy Prime Minister
Deputy Prime Minister

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان کے شہر مسقط میں امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں عمان کے شہر مسقط میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ محرم کے مقدس مہینے میں مسلمانوں پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے اور قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔