نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت صنعت کے لیے بجلی کے ٹیرف پر دوسرا اجلاس

109

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت صنعت کے لیے بجلی کے ٹیرف پر دوسرا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزرا برائے بجلی اور اقتصادی امور ڈویژن، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی، وزیر مملکت برائے خزانہ اور آئی ٹی، سیکرٹریز خزانہ، پاور اینڈ آئی ٹی، چیئرمین ایف بی آر اور نیپرا نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم نے وزارت خزانہ، آئی ٹی اور پاور کی طرف سے پیش کردہ تجویز کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے صنعتی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کارروائی شروع کریں۔