اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے کی حالیہ صورتحال باالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم نے اس فوری مسئلہ پر بات چیت کے لئے او آئی سی کے وزراء خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لئے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔