33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ...

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو سلطنت اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا اشتعال انگیز پروپیگنڈہ ، غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدہ کی معطلی بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

اومان کے وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کے لیے اومان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590419

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں