23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ...

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلی فون

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ٹیلی فون کیا اور شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ان خلاف ورزیوں جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، پر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

- Advertisement -

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں فریقوں کو تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594779

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں