اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق تقریب کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے۔
اس تاریخی موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کی تجویز اور اس کے قیام کے چینی وژن کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، پاکستان کے خلاف اس کی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور حل نہ ہونے والے تنازعہ جموں و کشمیر کے اثرات کو اجاگر کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603192