نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات

82
Government negotiation committee meeting

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور سنگاپور کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے سنگاپور کے ساتھ مضبوط اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مربوط جواب تیار کرنے کے لیے جامع علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت کو اجاگر کیا۔