اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ کے ساتھ منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے پاکستان اور ہالینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ گفتگو میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔