نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈارکی ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان ،قومی دفاع کے وزیر یاشار گلر سے ملاقات، عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال

36

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی اعلی سطحی سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل(ایچ ایل ایس سی سی)فریم ورک کے تحت مشترکہ کمیشن کے شریک چیئرمین ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور جوائنٹ وزارتی کمیشن کے شریک چیئرمین ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر یاشار گلر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔پاکستان اور ترکیہ بھائی چارے، دوستی اور باہمی اعتماد کے مضبوط بندھن سے منسلک ہیں، دونوں ممالک خطے اور عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے متحد رہیں گے۔