نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اورقازقستان کے نائب وزیر اعظم مرات نورتیلو کے درمیان ملاقات، علاقائی رابطوں کو بڑھانے اور قریبی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو کے درمیان منگل کو یہاں ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس سے قبل قازقستان کے ہم منصب کا دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پرتپاک خیر مقدم …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو کے درمیان منگل کو یہاں ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس سے قبل قازقستان کے ہم منصب کا دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں فریقین نے نومبر 2025 میں قازقستان کے صدر کے مجوزہ دورے سے قبل سیاسی اور اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔