نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف سے ٹیلی فون پر گفتگو

102
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا مربوط قومی اقدامات اور پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کے ساتھ منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے جاری ترقی اور سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اپنے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھانے اور زیر غور ترجیحی منصوبوں کے بارے میں باہمی مفاہمت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔