نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفادی سے ملاقات

143

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفادی سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بات جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔