21 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ”پاکستان مائننگ...

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ”پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم“ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ”پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم“ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاءکو فورم کے مقاصد، دائرہ کار، پروگرام اور دیگر لاجسٹک انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو نئی شکل دے گی، غیر ملکی تعاون کو فروغ اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576482

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں