نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی علاقائی صورتحال میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی علاقائی صورتحال میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی صورتحال میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بایراموف نے ابتدائی جنگ بندی کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کوششیں دیرپا امن کا باعث بنیں گی۔دونوں رہنمائوں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








