نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر بات چیت

3

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات،حالیہ علاقائی پیش رفت اور 11’12 جولائی کو کولالمپور میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔