26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاادارہ جاتی...

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاادارہ جاتی تعاون میں اضافے،سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ادارہ جاتی تعاون میں اضافے،سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیاہے۔

ہفتہ کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت مختلف شعبوں میں دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ،ایس سی سی پی کے چیئرمین اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم،سیکرٹری خزانہ اور وزارت خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔انفراسٹرکچر، توانائی،پٹرولیم میں بیرونی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا۔

نائب وزیر اعظم نے ادارہ جاتی تعاون میں اضافے،سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اس سرمایہ کاری سے معاشی ترقی اور خوشحالی لانے کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں