اقوام متحدہ ۔ 17 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ نائیجریا کے شمال مشرقی علاقے میں 75 ہزاربچے چند ماہ کے اندر فاقہ کشی سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈپٹی کارڈینیٹر پیٹر لانڈ برگ نے کہا کہ نائیجریا میں بوکو حرام کی دہشت گردی کے شکار علاقوں میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔ بوکو حرام کے حملوں سے ابتک 20 ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔