اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نائیجر کے نائب وزیر خارجہ يوسف المقطر، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمبیسڈر آفتاب کھوکھر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔