ابوجا ۔15اگست (اے پی پی):نائیجیریا کے صوبہ جیگاوا میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں 50 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ترکیہ خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا ہنگامی حالات ایجنسی کے سیکرٹری جنرل الحاج یوسف ثانی بابورا نے کہا ہے کہ صوبے کے 27 علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے باعث سنکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سیلاب کے نتیجہ میں 50 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد عارضی کیمپوں اور سرکاری عمارتوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو عارضی کیمپوں میں لوگوں کو ادویات اور خوراک جیسی انسانی امداد فراہم کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے ماہرین نے وارننگ جاری کی تھی کہ ملک میں 53 ملین انسانوں کو سیلاب کا خطرہ درپیش ہے۔