اقوام متحدہ۔14دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نائجیریا کی ریاست کتسینا میں سکول پر ہونے والے حملے اور سینکڑوں طلبا کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغوی بچوں کی فوری محفوظ اور غیر مشروط بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اس بات کو دہرایا کہ سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر حملے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں اس لیے نائیجیریا حکام حملوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔ انہوں نے قین دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ دہشت گردی، منظم جرائم اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں نائیجیریا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی اور کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔