ابوجا ۔ 17 جون (اے پی پی) نائیجیریا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کے حملے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز صوبہ زمفارا کے ایک گاﺅں میں اس وقت پیش آیا جب بعض مسلح افراد نے کاشت کاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ ملک میں کچھ عرصے سے مسلح موٹر سائیکل سوار وں کے حملوں میں تیزی پیدا ہو گئی ہے۔گزشتہ دنوں بھی اسی طرح کے حملے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔