نائیجیریا میں 21 منزلہ عمارت گرنے سے 38 افراد کی اموات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

66

لاگوس۔5نومبر (اے پی پی):لاگوس ریاست کے گورنر نے نائیجیریا کے اقتصادی مرکز میں21 منزلہ عمارت گرنے سے مارے جانے والے درجنوں افراد کے لئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لاگوس ریاست کے گورنر باباجیدے سانوو اولو نے سرکاری اور نجی عمارتوں میں پرچم سر نگوں اورتمام سرکاری مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاگوس ریاست میں نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے کوآرڈینیٹر ابراہیم فارینلوئے کے مطابق، جمعرات کو لاگوس کے ایکوئی علاقے میں کثیرمنزلہ عمارت گرنے سے اموات بڑھ کر 38 ہو گئی ہیں اورمزید لاشیں ملبے سے نکالی جا رہی ہیں اورریسکیو آپریشن جاری ہے۔