نائیجیریا نے پہلی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

68

ونڈہوک۔ 24 مارچ (اے پی پی) نائیجیریا نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، نائیجیریا نے پہلی مرتبہ میگا ٹورنامنٹ میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے، نائیجیرین ٹیم نے افریقہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں سیرا لیون کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ نمیبیا میں افریقہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے آخری روز کھیلے گئے میچ میں سیرا لیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کمارا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں نائیجیرین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نائیجیریا کی 87 رنز پر 6 وکٹیں گر گئی تھیں لیکن اس موقع پر پیٹر او نے 21 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔