نائیجیریا نے 25 بچوں کو رِہا کردیا ، یونیسیف

143
یونیسف

نیویارک ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) نائیجیریا کی فوج نے 23 نوجوان لڑکو ں اور دو لڑکیوں کو رہا کر دیا۔اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف)نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان بچوں کو ان کے اہل خانہ سے دور رکھا گیا، بچپن، تعلیم، صحت خدمات، سکیورٹی اور آزاد ماحول میں پروان چڑھنے سے محروم رکھا گیا جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ یونیسف حکام نے کہا کہ رہا بچوں کی بحالی صحت کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔