نائیجیریا کا عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر کے حصول کیلئے اصلاحات کا فیصلہ

97

ابوجا ۔ 12 فروری (اے پی پی) نائیجیریا کی حکومت نے عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر قرض کے حصول کیلئے اصلاحاتی منصوبہ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں جاری اقتصادی کساد بازاری کے خاتمے کیلئے حکومت ورلڈ بینک سے 1 ارب ڈالر کے قرضے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے اس نے مطلوبہ اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے