نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی

51

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لکی ایرابور نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ ا مور بشمول دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

معزز مہمان نے بحرِ ہندمیں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے حالیہ دورہ سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔